خوشاب ، جوہرآباد میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنا اولین ترجیح ہے، آصف بھا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاءنے کہا ہے کہ اپنے ضلع کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا اولین مشن ہے اور وہ اس جذبہ کے ساتھ عوام کی فلاح و بہود کے لئے کام کرتے رہیں گے - صوبائی وزیر اپنے ڈیرہ خوشاب پر مختلف ملاقاتی و فودسے بات چیت کر رہے تھے - اس موقع پر صوبائی وزیر نے بتایا کہ صاف پانی کی فرہمی عوام کا بنیادی حق ہے اس لی ¿ے وہ خوشاب شہر کی سے ملحقہ آبادیوں کو پانی کی فرہمی کے لئے بھی کوشش کر رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ دیگر آبادیوں کو پانی کی توسیع کے کام پر تقریبا 13 کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔اُنہوں نے کہا کہ پانی کی توسیع کے کام کے لئے کیس وزیر اعلیٰ پنجاب کو بجھوا دیا گیا ہے منظوری ہوتے ہی اس منصوبہ پر عملدر آمد شروع ہو جائیگا - صوبائی وزیر نے بتایا کہ جوہر آباد واٹر سپلائی کی فراہمی بھی ایک ماہ کے اندراندر شروع کروا دی جائیگی - ملک محمد آصف بھاءنے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور قائدین عوام کی ترقی کے لئے اپنے مشن اور وعدوں پر کاربند ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چین راہداری منصوبہ ملک میں خوشحالی لائے گا - جس سے ضلع خوشاب کے عوام بھی مستفید ہونگے اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئینگے - ان کے ڈیرہ پرآئے ہوئے ملاقاتی و فود نے اپنے علاقہ کے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگا ہ کیا - ان مسائل کو فوری حل کروانے کااُنہوں نے وعدہ کیا -
اشتہار
;
خوشاب ، جوہرآباد میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنا اولین ترجیح ہے، آصف بھا خوشاب ، جوہرآباد میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنا اولین ترجیح ہے، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 7:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.