وادی سون کی خبریں(سوموار 8فروری)


منفی ہتھکنڈے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا، سمیرا ملک

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک اور ایم این اے عزیر محمد خان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا عشائیہ میں میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے چیئرمین حاکم خان ،یوسی اوچھالی کے چیئرمین حاجی امجد محمود،یوسی صدیق آباد کے چیئرمین تیمور سلطان،یوسی مردوال کے چیئرمین ہادی بخش اور یوسی کھوڑہ کے چیئرمین مولوی مشتاق احمد سمیت دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر سمیرا ملک نے کہا کہ ضلع خوشاب کی چیئرمین کےلئے ہمارا گروپ مضبوط ہے اور چیئرمین مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا منفی تاثر پھیلانے والوں کو ماسوائے محرومیوںکے کچھ حاصل نہ ہوگا الیکشن مہم کے دوران کئے وعدے پورے ہونگے علاقہ وادی سون میں سوئی گیس کی فراہمی میرا مشن ہے نو منتخب چیئرمینوں نے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم سمیرا ملک کی قیادت میں متحد ہیں ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن اور سمیرا ملک گروپ سے ہے کوئی غلط فہمی یا اپنی حمایت میں ہمیں نہ ڈالے ۔۔۔

وادی سون ، پٹرول کی غیر قانونی فرخت عروج پر

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)شہر اور گردونواح کے علاقوں میں دوکانداروں نے کھلے عام غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں کھولی ہوئی ہیں ان پر پیٹرول فی لیٹر85روپے کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ حکومت کے مقرر کردہ نرخ فی لیٹر71روپے ہے ان کی من مانی خود ساختہ ریٹ میں اضافہ سے شہری پریشان ہیں کہ ابھی تک حکام بالا کی توجہ کئی بار مبذول کرائی گئی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہریوں نے ڈی سی او خوشاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔۔۔۔۔

کوچ الٹنے سے مسافر زخمی ہوگئے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)اوچھالی سے راولپنڈی جانیوالی نجی کمپنی کی کوچ تھارٹی بنگلہ چینجی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں چند مسافرمعمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اہسپتال منتقل کردیا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔


اشتہار
;
وادی سون کی خبریں(سوموار 8فروری) وادی سون کی خبریں(سوموار 8فروری) Reviewed by Khushab News on 9:02:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.