مٹھہ ٹوانہ کی خبریں( بدھ دس فروری)

علاقہ کی ترقی اور عوام کے مسا ئل کا حل مشن ہے : قاضی خالد اکبر


مٹھہ ٹوانہ(نامہ نگار) امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ قاضی خالد اکبر نے کہا ہے کہ علاقہ کی ترقی اور عوام کو درپیش مسا ئل کا حل مشن ہے ، مٹھہ ٹوانہ میں ن لیگنے بلدیاتی الیکشن میں مثا لی کا ر کر دگی دکھائیہے ، مسلم لیگ ہاو ¿س مٹھہ ٹوانہ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے لو ث عوامی خد مت کا مشن لیکر مید ان سیا ست میں قد م رکھا تھا اور لیگی قیا دت کے نقش قد م پر چلتے ہو ئے حلقہ کے عوام کو دیر ینہ مسا ئل سے نجا ت دلا نے کے سا تھ سا تھ انہیں ریلیف فراہم کر نے کیلئے دن رات کو شاں ہیں۔



عمران خان کے مطالبات عوامی امنگوں کے مطابق ہیں:پی ٹی آئی

پی آئی اے کی نجکاری سے اربوں روپے کمانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے
مٹھہ ٹوانہ(نامہ نگار) عمران خان کے مطالبات عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ٹیکس لگا کرحکومت اپنی آمدن بڑھا رہی ہے لیکن عوام کو ریلیف نہیں دیاجا رہا۔ پی آئی اے ، واپڈا اور سٹیل ملز کی نجکاری سے اربوں روپے کمانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عوام کے وسائل عوام پرخرچ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور چیئرمین یوسی گولیوالی اکرم خان نیازی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ملک سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کی دعویدار حکومت لوٹی رقم واپس لائے اور گیس پر ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیا جائے


حکمران دوستوں کو نوازنے پر تلے ہوئے ہیں:ملک عاطف سہیل جوئیہ 

قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی
مٹھہ ٹوانہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک عاطف سہیل جوئیہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ قومی ادارے قوم کا اثاثہ ہیں۔ قوم ہی ان کی نگہبان ہے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عاطف سہیل جوئیہ نے کہا کہ پی آئی اے کو فروخت کرنے کے بجائے اسے منافع بخش ادارہ بنانے کی تگ و دو کی جائے۔ حکمران دوستوں کو نوازنے ، کمیشن کی خاطر قومی اداروں کو بیچنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر چکے ہیں۔تحریک انصاف اور پوری قوم مزاحمت کرے گی


حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے :ملک طارق محمود اعوان

 تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کر لیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو
مٹھہ ٹوانہ(نامہ نگار) حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے تمام منصوبوں کو بروقت مکملکیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین یوسی مٹھہ ٹوانہ جنو بیملک طارق محمود اعوان نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ا قتدارکی نچلی سطح پر منتقلی خوش آئند ہے اس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہو سکیںگے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت پر تنقید کرنیوالے آنکھیں کھو ل کر دیکھیں حکومت کم وسائل کے باوجود اپنی تمام ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کررہی ہے

اشتہار
;
مٹھہ ٹوانہ کی خبریں( بدھ دس فروری) مٹھہ ٹوانہ کی خبریں( بدھ دس فروری) Reviewed by Khushab News on 8:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.