نوجون ہمارا مستقبل ہیں،سولہ ارب کے سکالر شپ دیے جارہے ہیں






خوشاب نیوز ڈاٹ کام رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جنہوں نے آگے جا کر ملک کی ترقی میںا ہم کردار ادا کرنا ہے اس لیئے ہمیں ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے - انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اپنے مشن کے تحت 24 گھنٹے اپنے ملک کی ترقی اور اپنے نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کے کام میں مصروف رہتے ہیں - تاکہ تعلیمی میدان میں ہم آگے بڑھیں اور ملک خوشحال ہو- ملک محمد وارث کلو گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے زیر اہتمام مختلف کالجزکے سربراہان اور طلباءو طالبات کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے -اجلاس میں ای ڈی او (سی ڈی) نبیلہ ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر قریشی پرنسپل کالج پروفیسر فتح محمد ملک ،پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے چیف انٹرنل ایڈیٹر عرفان مجید ،ایڈ من آفیسر پیف اعجاز سعید ،ڈی آئی او تابندہ امجد ،پروفیسرز ،لیکچرارز،ضلع کے کالجوں کے سربراہان اور طلباءو طالبات موجود تھے - ملک محمد وارث کلو نے کہا کہ پیف کا ادارہ مستحق طلباو طالبات کے تعلیمی اخراجات پورا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس ادارہ کو حکومت پنجاب کی پوری سرپرستی حاصل ہے - ای ڈی او (سی ڈی) نبیلہ ملک نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی کے لیئے ایک موثر ھتیار ہے اس لیئے مستحق اور ہونہار طالب علموں کو اپنے خوابوں کی تعبیرحاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور پیف کا ادارہ ان کے لیئے ایک عمدہ پیلٹ فارم ہے - ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر قریشی اور پرنسپل کالج ملک فتح محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہمارا فخر ہیں اس لیئے مستحق طالب علموں کی تعلیمی ضروریات پورا کرنے میں حکومت پنجاب موثر اقدامات کررہی ہیں - پیف کے چیف انٹرنل ایڈیٹر عرفان مجید نے کالجز کے سربراہان اور طالب علموں کو پیف سے وظیفہ کی رقوم کے حصول کاطریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے پے منٹ کا طریقہ کار آسان بنا دیا ہے - ہمارا بنک آف پنجاب سے ایگریمنٹ ہو چکا ہے -جس کے تحت رجسٹرڈ طلباءو طالبات اپنا وظفیہ اے ٹی ایم کے ذریعے بنک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر سکتے ہیں - اجلاس میں بتایا گیاکہ پچھلے سال ضلع خوشاب کے مختلف کالجز کے مستحق او ہونہار 150 طالب علموں کو سکالرشپ دیا جا چکا ہے - اور اسی طرح سات سالوں میں اسی سکالر شپ سے ضلع میں تقریبا ایک ہزار طالب علم مستفید ہو چکے ہیں -عرفان مجید نے بتایا کہ اس فنڈ کی رقم بڑھا کر 16 ارب روپے کر دی گئی ہے - جس سے مزید زیادہ سے زیادہ طالب علم مستفید ہو سکیں گے -بعد ازاں ایم پی اے ملک محمد وارث کلو ،ڈی آئی او تابندہ امجد ،چیف انٹرنل ایڈیٹر عرفان مجید ،پرنسل کالج پروفیسر فتح محمد ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر قریشی نے طالب علموں کو سکالرشپ سر ٹیفکیٹ تقسیم کیئے -تقریب میں طلباءوطالبات نے بھی انڈو منٹ فنڈ سے
سکالر شپ کی افادیت پر روشنی ڈالی -
اشتہار

;
نوجون ہمارا مستقبل ہیں،سولہ ارب کے سکالر شپ دیے جارہے ہیں نوجون ہمارا مستقبل ہیں،سولہ ارب کے سکالر شپ دیے جارہے ہیں Reviewed by Khushab News on 8:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.