نئے کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرٓآباد سمیت متعدد منصوبوں کا معائینہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کاشعبہ صحت، تعلیم، ڈویلپمنٹ اورعوامی فلاحی کاموں کی فوری تکمیل پہلی ترجیح ہے - اس لئے تمام محکمہ جاتءاپنے فرائض منصبی ایمانداری،محنت اور لگن سے انجام دیں -انہوں نے عوام الناس کی زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا- ڈویژنل کمشنرڈی سی او کانفرنس ہال جوہر آباد میں ضلعی محکوں کے سربراہان کے ایک منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے - ڈویژنل کمشنر ندیم محبوب کا سرگودہا میں اپنی تعیناتی کے بعد ضلع خوشاب کا پہلا دورہ تھا - اجلاس میں ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن ،اے ڈی سی راﺅ عاطف ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ای ڈی او ز اورڈی اوز شریک تھے - ڈی سی او ضیاءالرحمن نے ڈویژنل کمشنر کی سرگودہا میں نئی تعیناتی اور ضلع خوشاب میں ان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ضلع میں محکمہ صحت،،تعلیم ،ورکس انیڈ کمیونیکیشن اور لاءاینڈ آرڈرز کی صورتحال پر تفصیل سے بریفنگ دی - ڈی سی او نے کہاکہ ضلع خوشاب ڈویژن بھر میں پر امن ضلع ہے اور سرکاری محکوں کی کا ر کردگی بھی نہایت تسلی بخش ہے -انہوں نے ڈویژنل کمشنر کو اے سی صاحبان کے لئے گاڑیوںکی قلت کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا - ڈویژنل کمشنرنے کہا کہ وہ ہر ماہ ڈویژن میں ڈی سی اوز کا اجلاس بلایا کریں گے جس میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکوں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا جائے گا - کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہستپال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کے مسائل کا بھی جائیزہ لیا- اجلاس میں وادی سون میں مختلف پراجیکٹ جو سیاحت کے فروغ کے لئے جاری ہیں ان پر بھی کمشنر کو بریفنگ دی گئی -بعد ازاں کمشنر نے ڈی سی او ضیاءالرحمن ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خضرمحمود قاضی اور ایم ایس ڈاکٹرنذرحیات مجوکہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا -کمشنر نے اس موقع پرہسپتال کی لیبارٹری ،ایمر جنسی وارڈاور میڈسن کے سٹاک کا جائیزہ لیا -کمشنر نے اپنے دورہ خوشاب کے دوران دریائے جہلم پر زیر تعمیر لنگر والا پل پر کام کی رفتار کا بھی جائیزہ لیا اور محکمہ ہائی ویز کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اس موقع پر ڈی سی او خوشاب کے علاوہ محکمہ ہائی ویز کے افسران بھی موجودتھے -
اشتہار

;
نئے کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرٓآباد سمیت متعدد منصوبوں کا معائینہ نئے کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرٓآباد  سمیت متعدد منصوبوں کا معائینہ Reviewed by Khushab News on 6:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.