خونخوار کتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دامن مہاڑ کے مواضعات خالق آباد‘ کنڈ‘ وہیر‘ نلی‘ پنڈی مہروال‘ میں گھومنے والے خون خوار آوارہ کتوں نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ سماجی شخصیت ملک دلنواز اعوان نے بتایا کہ ان آوارہ کتوں کی خطرناک ہو چکا ہے کیونکہ یہ خون خوار آوارہ کتے درجنوں افراد کو کاٹ چکے ہیں۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ شام ڈھلتے ہی آوارہ کتے باہر نکل آتے ہیں اور مختلف ٹولیوں کی شکل میں گلیوں‘ محلوں اور بالخصوص اڈا پر ہر آنے جانے پر حملہ آور ہو جاتے ہیں ایک کتے کے بھوکنتے ہی آوارہ کتوں کا جھنڈ اکٹھا ہو جاتا ہے اور حملہ کر دیتے ہیں۔ علاقہ کے مکینوں نے ڈی سی او خوشاب اور ای ڈی او ہیلتھ خوشاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں آوارہ کتوں کو تلف کرایا جائے۔
اشتہار

;
خونخوار کتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا خونخوار کتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا Reviewed by Khushab News on 8:03:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.