بھاری مقدار میں شراب برآمد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے سرفراز کالونی میں اچانک چھاپہ مار کر ایک شخص جاوید کے قبضہ سے شراب کی پانچ سو بوتلیں برآمد کرکے قبضہ میں لے لی اور ملزم مذکور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم جاوید کے خلاف شراب فروشی کے الزام میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم علاقہ میںکافی عرصہ سے شراب فروشی کا مکروہ دھندا کررہاتھالیکن ہر بار بااثر شخصیات کی سرپرستی کے باعث بچ نکلتا تاہم اس کارروائی پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اشتہار

;
بھاری مقدار میں شراب برآمد بھاری مقدار میں شراب برآمد Reviewed by Khushab News on 7:55:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.