انسپکٹراور تاجر رہنما کے درمیان تلخ کلامی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایکسائز انسپکٹر جوہرآباد محسن نذیر اور صدر انجمن تاجران ذکاءاللہ کے درمیان تلخ کلامی۔ انجمن تاجران نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔بتا یا گیا ہے کہ ایکسائز انسپکٹر محسن نذیر پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کے سلسلہ میں بازار میں موجود تھے اور بعض دوکانداروں کی جانب سے ٹیکس ادائیگی سے انکار کے بعد ایکسائز انسپکٹر نے انکے خلاف کارروائی کرنے کی تنبیہ کی اسی صدر انجمن تاجران ذکا اللہ بھی وہاں پہنچ گئے اور انسپکٹر کو ایسا کرنے سے روکنا چاہا جس پر ایکسائز انسپکٹر محسن نذیر نے مبینہ طور پر انہیں جھاڑ پلادی جسے دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ انجمن تاجران نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اور ایکسائز انسپکٹر پر الزام لگایا گیا کہ وہ دوکانداروں سے مقررہ پروفیشنل ٹیکس دو سو روپے کی بجائے دو ہزار روپے وصول کررہے تھے اور اسکی رسید بھی نہیں دی جارہی تھی۔تاجران نے انسپکٹر محسن کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔
اشتہار

;
انسپکٹراور تاجر رہنما کے درمیان تلخ کلامی انسپکٹراور تاجر رہنما کے درمیان تلخ کلامی Reviewed by Khushab News on 8:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.