ضلع خوشاب، بھٹ خشت پر کام کرنیوالے بچوں کیلئے 28لاکھ جاری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب نے اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ضلع خوشاب کو 2.866ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔یہ فنڈز بھٹوں پر کام کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کو ماہانہ سطح پر دئیے جانیوالے وظائف کی مد میں خرچ ہوںگے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمہ اورا نھیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے انھیں سکول داخل کرنے اور انھیں ماہانہ ایک ہزار روپے فی بچہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں یونین کونسل سیکرٹریز کو مزدور بچوں کی فہرستیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اشتہار

;
ضلع خوشاب، بھٹ خشت پر کام کرنیوالے بچوں کیلئے 28لاکھ جاری ضلع خوشاب، بھٹ خشت پر کام کرنیوالے بچوں کیلئے 28لاکھ جاری Reviewed by Khushab News on 1:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.