ضلع خوشاب ، گندم کے کاشتکار ہرگز سپرے نہ کریں؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ( توسیع) ڈاکٹر سجاد محمود نے زمینداروں اور کسانوں کو گندم کے کھیتوں میں پائے جانے والے مفید کیڑوں کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیڑے جنہیں لیڈی برڈبیٹل کہا جاتاہے ،مشاہدہ اورمعائنہ کے دوران گندم کی فصلات پر یہ کیٹر ے ا ور ان کے لاروے بہتات شکل میں پائے گئے ہیں -انہوں نے کہا کہ یہ لیڈ ی برڈبیٹل قدرت نے تیلے کے حملے کو روکنے کے لئے پیدا کر دیئے ہیں جو گندم کی فصلات کے لیے بہتر اور مفید ہیں - لہذا تمام زمینداروں اور کسانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسان دوست کیڑوںکے تدارک کے لیے اپنی فصلات پرہر گز سپرے نہ کریں -انہوں نے بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض جگہوں پر غیر تربیت یا فتہ اشخاص گندم کی فصلات پر کیڑے مار ادویات کا سپرے کرنے پرکسانوں راغب کر رہے ہیں- لہذا تمام کسان اپنی گندم کی بہتر پیداوار کے لیئے محکمہ زراعت (توسیع) کے مشوروں پر عمل کریں -ڈاکٹر سجاد محمود نے تحصیل نورپورتھل کے موضع جات آدھی کوٹ ،چن ،نکڑوشہید،جمالی ،رکھ نورپورمیں گندم کے کھیتوں کا معائنہ کیا اور محکمہ زراعت (توسیع) کے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ زمینداروں اور کسانوں کو اس بارے میں زیادہ سے زیادہ آگا ہی فراہم کریں -

اشتہار

;
ضلع خوشاب ، گندم کے کاشتکار ہرگز سپرے نہ کریں؟ ضلع خوشاب ، گندم کے کاشتکار ہرگز سپرے نہ کریں؟ Reviewed by Khushab News on 6:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.