دو نو عمر لڑکیاں اغوا؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کےمختلف علاقوں میں دو نو عمر لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔اغوا کی پہلی واردات تھل کے گاؤں پیلووینس میں ہوئی جہاں ایک رکشہ ڈرائیور ظفر اقبال نے اپنے ساتھیوں محمد خالد اور محمد زبیر وغیرہ کی معاونت سے ریاض حسین جسرہ کی بیٹی مسرت پروین کو اغواء کر لیا۔ اغواء کی دوسری واردات سکیسر روڈ قائدآباد پر ہوئی جہاں انور خان ،عذرا بی بی اور ذوالقرنین وغیرہ نے چنیوٹ کے رہائشی محمد ارشاد کی چودہ سالہ بیٹی کرن شہزادی کو اغواء کیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ -

اشتہار

;
دو نو عمر لڑکیاں اغوا؟ دو نو عمر لڑکیاں اغوا؟ Reviewed by Khushab News on 1:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.