اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب فیصل گلزار نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاﺅن کیا جائے اوراس سلسلہ میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے وہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کرائم میٹنگ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ میں تمام سرکل افسران ‘ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ‘ انچارج سیکورٹی برانچ ‘ سی آئی اے سٹاف ‘ انچارج پراسیکیوٹر اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او خوشاب نے اجلاس کے شرکاءکو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کر کے چالان عدالت میں داخل کئے جائیں تاکہ ملزمان کو اُن کے کئے کی سزا مل سکے۔ ڈی پی او خوشاب نے سرکل افسران سے کہا کہ خود سودزی اور خواتین پر تشدد جیسے واقعات کے بارے میں جونہی کوئی رپورٹ ملے اُس پر فوری کاروائی کی جائے اور اس سلسلہ میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زیادہ سے زیادہ نفری استعمال کر کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اشتہار

;
اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون Reviewed by Khushab News on 6:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.