تاجر رہنما اور انسپکٹر کے پھڈے کا ڈراپ سین


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایکسائز انسپکٹر جوہرآباد محسن نذیر اور تاجر رہنما ذکااللہ کے درمیان پھڈے کا ڈراپ سین، ڈی ایس پی نے صلح کرادی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایکسائز انسپکٹر محسن نذیر پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کے سلسلہ میں بازار میں موجود تھے اور بعض دوکانداروں کی جانب سے ٹیکس ادائیگی سے انکار کے بعد ایکسائز انسپکٹر نے انکے خلاف کارروائی کرنے کی تنبیہ کررہے تھے کہ اسی صدر انجمن تاجران ذکا اللہ بھی وہاں پہنچ گئے اور انسپکٹر کو ایسا کرنے سے روکنا چاہا جس پر ایکسائز انسپکٹر محسن نذیر نے مبینہ طور پر انہیں جھاڑ پلادی تھی جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی تھی اس کے بعدانجمن تاجران نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے یکسائز انسپکٹر پر الزام لگایا تھا کہ وہ دوکانداروں سے مقررہ پروفیشنل ٹیکس دو سو روپے کی بجائے دو ہزار روپے وصول کررہے تھے اور اسکی رسید بھی نہیں دی جارہی تھی اور انکے تبادلے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ڈی ایس پی پرویز خان نیازی نے تاجروں کے رہنماﺅں اور ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جاوید چیمہ اور ایکسائز انسپکٹر محسن نذیر کو اپنے دفتر میں بلا کر فریقین میں صلح کرادی اور آئندہ باہمی مشاورت سے پروفیشنل ٹیکس وصولی کرنے کا لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق ہو گیا

اشتہار

;
تاجر رہنما اور انسپکٹر کے پھڈے کا ڈراپ سین تاجر رہنما اور انسپکٹر کے پھڈے کا ڈراپ سین Reviewed by Khushab News on 8:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.