وادی سون جنگلات کی قیمتی لکڑی کاٹ کر کہاں جارہی ہے؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مختلف مواضعات میں جنگلات کا بے دریغ کٹاﺅ،پھلائی اور کہو کی قیمتی لکڑی غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے ٹالوں کے ذریعے صوبہ خیبر پختواخواہ سمگل ہونے لگی محکمہ جنگلات خوشاب خاموش تماشائی بن گیا تفصیلات کے مطابق وادی سون کے مواضعات سوڈھی جیوالی اوگالی اوچھالی اور نوشہرہ میں درجنوں غیر قانونی ٹالوں پر پھلائی اور کہو جیسی قیمتی لکڑی ٹرکوں پر لوڈ کرکے پشاور بھیجی جارہی ہے اس قیمتی لکڑی کے بے دریغ کٹاﺅ سے وادی سون کی خوبصورتی کا حسن ہی ماند پڑ رہا ہے اور جنگلات بھی سکڑتے جارہے ہیں وادی سون کی سماجی شخصیات ملک مولا داد ملک نذیر اعوان اور ملک محمد اقبال نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر کاٹی جانیوالی لکڑی پر پابندی عائد کی جائے اور لکڑ چوروں اور ٹال مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر خوشاب سے فون نمبر 03215084173پر رابطہ کیا تو نمبر بند تھا۔ (رپورٹ فرحان فاروق اعوان، نوشہرہ وادی سون)

اشتہار

;
وادی سون جنگلات کی قیمتی لکڑی کاٹ کر کہاں جارہی ہے؟ وادی سون جنگلات کی قیمتی لکڑی کاٹ کر کہاں جارہی ہے؟ Reviewed by Khushab News on 8:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.