یوم پاکستان، مرکزی تقریب ڈی سی او کمپلیکس میں ہوگی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوم پاکستان کے سلسلہ میں 23مارچ کو صبح دس بجے ڈی سی او کمپلیکس جوہرآباد میں پرچم کشائی کی تقریب ہو گی اسی سلسلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں چاروں تحصیلوں کے تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات کے مابین تقریری‘ ملی نغموں اور نعت خوانی کے مقابلے ہونگے۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول میں ہونیوالی تقریب میں طلبہ اور گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کی تقریب میں طالبات شرکت کریں گی۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل جوہرآباد میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوگا جس کی صدارت ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن کریں گے۔
اشتہار

;
یوم پاکستان، مرکزی تقریب ڈی سی او کمپلیکس میں ہوگی یوم پاکستان، مرکزی تقریب ڈی سی او کمپلیکس میں ہوگی Reviewed by Khushab News on 11:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.