وئلڈ لائف پارک جوہرآباد منصوبہ ٹھپ؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ڈویڑنل سطح پر بننے والے وائلڈ لائف پارک کے منصوبے پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ ایک قومی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وائلڈ لائف پارک کا منصوبہ ٹھپ حکومت منصوبے کا 24فیصد فنڈزدے کر بری الذمہ، مقامی افسران و ارکان اسمبلی کی فنڈز کیلئے کوششیں سال بعد بھی رنگ نہ لاسکیں،کام بند ہونے پر لاگت میں اضافے کا خدشہ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ریجن کے علاقے جوہر آباد میں صوبے کا پہلا ماڈل وائلڈ لائف پارک بنانے کی منظوری دیتے ہوئے اس سلسلہ میں 20کروڑ10 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ،جن میں سے چار کروڑ75لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہونے پر کام شروع کر دیا گیااس سلسلہ میں مقامی افسران صوبائی حکام سے بقایا فنڈز کے اجرائ کے لئے کوششوں میں ہیں مگر ایک سال سے مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے جس کے باعث پہلے کام سست ہوا اور( اب مکمل ٹھپ ہو کررہ گیا ہے۔ضرور ت اس امر کی ہے کہ ڈویڑنل حکام اس سلسلہ میں فوری نوٹس لے کر اقدامات اٹھائے بصورت دیگر ایک طرف تو منصوبہ کی لاگت میں اضافہ تو دوسری طرف حکومتی خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اشتہار

;
وئلڈ لائف پارک جوہرآباد منصوبہ ٹھپ؟ وئلڈ لائف پارک جوہرآباد منصوبہ ٹھپ؟ Reviewed by Khushab News on 10:49:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.