آج تجدید عہد کا دن ہے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب ڈی سی او کمپلیکس جوہر آباد میں بھی23 مارچ کے حوالہ سے ایک تقریب کاانعقاد ہو ا -تقریب میں ڈی سی او ضیاءالرحمن ، سینیٹر غوث محمد نیازی ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ،ایم پی اے ملک جاوید اقبال ،ضلعی پولیس وا نتظامیہ کے افسران اوردیگر محکوں کے سربراہان موجود تھے - تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا اورسلامی پیش کی -تقریب میں پاکستان کے استحکام ،سلامتی اور امن کی دعائیں مانگی گئیں - اس موقع پر پارلیمنٹرین اور ڈی سی او نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے اس لیئے ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم نے ملک کو ایمانداری ،لگن اور محنت سے آگے بڑھانا ہے ،نئی نسل کی آبیاری کرنی ہے -یہ ملک ہم سب کا ہے اس لئے ہر فرد کو ملک کی ترقی کے لئے اپنے اپنے حصہ کی شمع روشن کرنی ہے
اشتہار

;
آج تجدید عہد کا دن ہے آج تجدید عہد کا دن ہے Reviewed by Khushab News on 2:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.