سرکاری سکولوں کے اساتذہ و طلبا کی یوم پاکستان واک


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) یو م پاکستان کے حوالہ سے ایک واک کی اختتامی تقریب میں ڈی او ایجوکیشن (سیکنڈری) خوشاب اعجاز الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے - ہمیں نئی نسل کو بتاناہے کہ ہمارا ملک دوقومی نظریہ کے تحت معرض وجودمیں آیا ہے - یہ ملک ہم نے لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا - انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم سب نے سبزہلالی پرچم تلے متحد رہنا ہے -ہم سے کوئی بھی خواہ وہ کسی بھی صوبہ قوم یا قبیلہ سے تعلق رکھتا ہو ، ہم سب پاکستانی ہیں - انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو پروان چٹرھانے اور اسکی ترقی کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے -اعجاز الحق مین بازار کالج چوک جوہرآباد میں واک کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے - واک گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول سے شروع ہو کر مین بازار کالج چوک تک نکالی گئی - واک کی قیادت ڈی اوایجوکیشن( سیکنڈری) خوشاب اعجاز الحق نے کی-واک میں صرف سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان ،ٹیچرز اور سکول کے بچے شریک تھے-
اشتہار

;
سرکاری سکولوں کے اساتذہ و طلبا کی یوم پاکستان واک سرکاری سکولوں کے اساتذہ و طلبا کی یوم پاکستان واک Reviewed by Khushab News on 12:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.