یوم پاکستان، طلبا میں تقسیم انعامات کی تقریب


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآبادمیں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا -تقریب کی صدارت ڈی او ایجوکیشن (سیکنڈری)شیخ اعجازالحق نے کی - تقریب میںپرنسپل سکول رانا امتیاااحمد،ڈی آئی اوتابندہ امجد،دیگر ہائی سکولوں کے ہیڈماسٹر صاحبان ،اساتذہ اور طالب علموں نے شرکت کی -تقریب کا مقصد یوم پاکستان کی اہمیت اپنے آباﺅ اجداد کی لازوال قربانیاں ،دو قومی نظریہ، اور حصول پاکستان کے مقاصد کی بارے نئی نسلوں کو آگاہ کرنا ،اور انہیں مستقبل میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیا ر کرناتھا- تقریب میں چاروں تحصیلوں کے فسٹ پوزیشن ہولڈر طالب علموں جنہوں نے تحصیل سطح پر قرات ملی نغموں ،تقاریروغیرہ میں نمایاں کاردکردگی دکھائی ،شامل تھے - ان بچوں کے درمیان ضلعی سطح پر ان ادبی پروگر ا مز کے مقابلہ جات کرائے گئے -ضلعی سطح پر اول دوم اور سوم آنے والے بچوں کو ڈی او ایجوکیشن( سیکنڈری)شیخ اعجاز الحق ،پرنسپل سکول راناامتیاز احمد اور ڈی آئی اوتابندہ امجدنے سر ٹیفکیٹ تقسیم کیئے -اس موقع پر ڈی او ایجوکیشن( سیکنڈری) شیح اعجاز الحق نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول کا طالب علم حافظ محمد حسن شیخ جس نے گذشتہ سال وزیر اعلی پنجاب کے ادبی پروگرامز میںصوبائی سطح پر فسٹ پوزیشن حاصل کی تھی ،امسال وہ طالب علم ڈویژن سطح پر فسٹ پوزیشن حاصل کرچکاہے - لہذا اب وہ صوبائی سطح پر قرات کی مقابلوں میں بھی حصہ لے گا- تقریب میں شیخ اعجازالحق ،رانا امتیاز احمد اور دیگر مقررین نے یوم پاکستان کی تاریخ ،دوقومی نظریہ، 23 مارچ 1940 کو قرار دار پاکستان کے فلسفے پر تفصیل سے روشنی ڈالی - علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں بھی تحصیل سطح پر ادبی پروگرامز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات نے ضلعی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اول دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کیں -
اشتہار

;
یوم پاکستان، طلبا میں تقسیم انعامات کی تقریب یوم پاکستان، طلبا میں تقسیم انعامات کی تقریب Reviewed by Khushab News on 5:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.