چھت گرگئی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)غلہ منڈی جوہرآباد میں فرنیچر شاپ کی چھت گرنے سے چک نمبر50ایم بی کے رہائشی دو بھائیوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے‘ اس المناک سانحہ میں زخمی ہونیوالے تینوں افراد محمد ناصر ولد محمد صدیق ‘ محمد نعیم ولد محمد صدیق اور اسد عباس ولد محمد سلطان کو فوری طورپر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں سے اُنھیں تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں افراد حسب معمول دوکان میں کام کر رہے تھے کہ کنکریٹ کی بوسیدہ چھت اچانک اُن پر آن گری جس کے نتیجہ میں تینوں افراد ملبے میں دب گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
اشتہار

;
چھت گرگئی چھت گرگئی Reviewed by Khushab News on 8:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.