بھارتی جاسوس بارے حقائق بے نقاب


خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) بلوچستان سے چند روز پہلے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ بارے حقائق بے نقاب گرفتار ہونے والا کل بھوشن یادیو 2013 سے را کیلئے کام کر رہا تھا ، حسین پاٹیل کے نام سے پاسپورٹ بنوا رکھا تھا، ایک نجی ٹی وی نے بلوچستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کے حقائق دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیئے ۔ٹی وی پروگرام میں را کے ایجنٹ کی اصلیت اور تمام دستاویزات دنیا کے سامنے لائی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق را کا افسر کل بھوشن 2013 سے را کیلئے کام کر رہا تھا ، اس کی بیوی اور دو بچے اس کے والدین کے پاس رہتے ہیں ، کل بھوشن یادیو تین سال سے براہ راست را میں شامل تھا اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ۔ بھارت میں اس کا رہائشی پتہ مکان نمبر 502 بی ، سلور اوک پوائی ، ہیرا نندنی گارڈنز ممبئی ہے جہاں اس کی بیوی اور بچے اس کے باپ کے ساتھ قیام پذیر ہیں ۔ گرفتار ہونے والے دہشتگرد کے باپ کا نام سدھیر یادیو ہے ، کل بھوشن یادیو بلوچستان میں را کا سب سے بڑا ایجنٹ تھا اور بلوچستان کی علیحدگی اور پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا ، را کے افسر نے حسین مبارک پاٹیل کے نام سے اپنا پاسپورٹ بنوایا ۔ وہ کچھ عرصہ ایران کے شہر چابہار میں بھی تعینات رہا ، بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے بھی اس کی بھرپور تردید کی گئی ، کل بھوشن اس سے پہلے انڈین نیوی میں ملازم تھا اور اس کے بعد را میں شامل ہوا ۔ گرفتار بھارتی ایجنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقے وڈ میں حاجی بلوچ سے رابطوں میں تھا ۔ حاجی بلوچ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو بھی مالی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا ۔ بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹ نیوی کے کمانڈر بھوشن یادیو سے تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ بھارتی ایجنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقے وڈ میں حاجی بلوچ نامی دہشت گرد سے بھی رابطے میں تھا ۔ حاجی بلوچ کراچی میں داعش کا نیٹ ورک مضبوط کر رہا تھا جو کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو مالی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا ۔ بھارتی ایجنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ حاجی بلوچ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کا سہولت کار تھا ۔ سانحہ صفورا کے ماسٹر مائنڈ بھی بلوچستان میں حاجی بلوچ سے رابطوں میں تھے ۔ کراچی میں صفورا بس پر ہونے والی فائرنگ سے 45 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ بھوشن یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کیلئے مقامی دہشت گردوں کی مدد لی گئی ۔ کراچی سمیت سندھ میں فسادات پھیلانے کے لیے کئی میٹنگز ہوچکی ہیں
اشتہار

;
بھارتی جاسوس بارے حقائق بے نقاب بھارتی جاسوس بارے حقائق بے نقاب Reviewed by Khushab News on 4:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.