سرگودھا ڈویژن کا سب سے شاندار سکول


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کے موضع راجٹر میں ایران کے تعاون سے آٹھ کروڑ روپے میں تعمیر ہونے والے گورنمنٹ ہائی سکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا - تقریب میں سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی، ایم این اے عزیر محمد خان ،ایم پی اے ملک جاویداقبال اعوان ، اے ڈی سی راﺅ عاطف ،ای ڈی او تعلیم عطااللہ،ڈی او ایجوکیشن( سیکنڈری) شیخ اعجاز الحق ،مسعود راجٹر دیگر مسلم لیگی راہنما اور علاقے کی معزز شخصیات موجودتھیں - سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی شاندار عمارت کا قیام اس علاقے کی خوش قسمتی ہے تا ہم اس ادارے کو چلانے اور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرناہم سب کی ذمہ داری ہے - ایم این اے عزیر خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایران کے تعاون سے پاکستان میں ڈویلپمنٹ کا کام ہونا دونوں ملکوں کے درمیان ایک اچھی پیش رفت ہے اور اسی طرح اسلامی ممالک کی تعمیر و ترقی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہنا چاہیئے - جس سے ملکوں کی دوستی مضبوط ہوتی ہے انہوں نے علاقے کے لوگوں کی جانب سے اور حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا -ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی اس عمارت کو ڈویژن بھر کے سکولوں میں سب سے زیادہ شاندار قرار دیا اور کہا کہ علاقے کے لوگوں کے مطالبہ پر وہ حکومت پنجاب سے سکول تک آنے والی سٹرک کو ضرور پختہ کروائیں گے -اس موقع پر بتایا گیا کہ اس سکول کے 17 مرلہ جگہ سا بقہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مسعود راجٹر کے والد نے محکمہ تعلیم کو عطیہ کی تھی- ملک مسعود راجٹر نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں تعلیم کے راستے میں کوئی روکاﺅٹ نہیں آنی چاہئیے اگر سکول کے لئے مزید جگہ کی ضرورت ہو تو وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مزید جگہ عطیہ کریں گے - تقریب میںسنیٹر ڈاکٹر محمد غوث نیازی ،ایم این اے عزیر خان اور ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان نے ہائی سکول کے ہیڈٹیچر کوعمارت کی چابیاں حوالے کیں - تقریب میں اے ڈی سی راﺅ عاطف نے بھی خطاب کیا -اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم حاجی شیر احمد نے بتایا کہ سکول کے ہیڈ ماسٹر اور منسٹریل سٹاف کی جلد تعیناتی ہو جائیگی -
اشتہار

;
سرگودھا ڈویژن کا سب سے شاندار سکول سرگودھا ڈویژن کا سب سے شاندار سکول Reviewed by Khushab News on 6:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.