قحبہ خانےپر چھاپہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) جوہرآباد پولیس نے عظمت کالونی میں فحاشی کے اڈے پر اچانک چھاپہ مار کر تین عورتوں اور دو مردوں کو گرفتار کر لیا‘ جبکہ اڈے کی نائیکہ زرینہ کوثر اور اس کا خاوند سخی محمد پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے گرفتار کی جانیوالی لڑکیوں تسیمہ دختر محمد رمضان اس کی بہن مزمل سکنائے شاہدرہ لاہور‘ ارشاد بی بی دختر شیر محمد ساکن جوہرآباد‘ شوکت علی ساکن لاہور ‘ شاہد عمران کھرل ساکن جوہرآباد‘ اڈے کی نائیکہ زرینہ کوثر اور اس کے خاوند سخی محمد کے خلاف بدکاری کے الزام میں زیر دفعات 371اور 371-B ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ عظمت کالونی میں زرینہ کوثر نامہ عورت فحاشی کا اڈا چلا رہی ہے جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تین عورتوں اور دو مردوں کو موقع سے گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق مسماة تسمیہ اور مزمل کو شوکت علی لاہور سے اس اڈے پر لایا تھا۔
اشتہار

;
قحبہ خانےپر چھاپہ قحبہ خانےپر چھاپہ Reviewed by Khushab News on 12:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.