حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیرجنگلات ملک محمد آصف بھا نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عوام کسانوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت ِپنجاب مثبت اقدامات کررہی ہے جس سے عام آدمی کے مسائل میں کمی واقع ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقا ت کے دوران کیا۔ وہاں پر موجود وفود اور دیگر لوگوں نے اپنے اپنے علاقے کے تعلیمی ‘سکولوں کی اَپ گریڈیشن اور سہولیات میسر کرنے کے سلسلے میں صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اُنہوں نے اپنے علاقے میں تعمیراتی اور ترقیاتی ریکارڈ قائم کروائے ہیں اور ضلع میں دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی عملی جامہ پہنانے کا عمل جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایگریکلچر کانفرنس کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے اس کانفرنس سے کسانوں اور زمینداروں کی بہتر تجاویز سامنے آئیں گی اور ان کی تجاویز کی روشنی میں زراعت کی ترقی کیلئے حکومت کارآمد منصوبے بنا کر کسانوں کوبہترین پیکیج دے گی۔ جس سے کسان خوشحال ہو گا اور ملک کی معیشت مضبوط ہو گی ۔
اشتہار

;
حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے Reviewed by Khushab News on 6:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.