نور پور تھل:گندم کی نئی قسم تیار


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) یوم کاشتکاراں گند م 2016 آگاہی مہم کے سلسلے میں محکمہ زراعت ( توسیع) کے زیر اہتمام موضع اعوانوالہ تحصیل نور پور تھل میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا - ڈی ڈی اوزراعت (توسیع) ڈاکٹر سجاد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوتے کہا کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ بیماریوں سے پاک گلیکسی -13 کی فصل نورپور تھل میں اپنے پکنے کے آخری مراحل میں ہے - متعلقہ اسکیم سے مستفید ہونے والے کاشتکار اپنی گلیکسی -13 کی پیداوارکازائد حصہ بطور گندم بیج اپنے ہمسایہ کاشتکاروں کو گندم کی قیمت پر فراہم کریں جو کہ اگلے سال کی گندم فصل کے لئے استعمال ہو گا - اس طرح مسلسل بیج کی تقسیم علاقے میں بیماریوں سے پاک اور صحت مند فصل کی ضمانت ہوگی - تقریب میں زراعت آفیسر ڈاکٹر سبطین زمینداروں اور کاشتکاروں نے شرکت کی -بعد ازاں کاشتکاروں کو گندم کے کھیت کادورہ کرایا گیا اور بیماریوں سے پاک گلیکسی -13 کا موازنہ دوسری فصل سے کروایا -گندم کی بیماریوں مثلا رسٹ،کا نگیاری اور لیڈی برڈ بیٹل (دوست کیڑے ) کی پہچان کرائی گئی - اس کے علاوہ چنا،پیاز ،تربوزوغیرہ کے کھیتو ں کا بھی معائنہ کیا گیا -اس دوران زمینداروں کو گندم ،چنا ،پیاز ،باغا ت ا ور فروٹ کے وارم فلائی کے تدارک کے بارے ڈاکٹر سجاد سبطین نے تفصیلی آگاہی دی - نقصان دہ کیڑوں کے خاتمے کے سلسلے میں کاشتکاروں نے کھیت میں عملی مظاہرہ بھی کیا جسے بہت سراہا گیا -شرکاءنے میڈیا کا اخبارات میں گندم کی تیلے کے قدرتی کنڑول کے بارے ضلع بھر کے زمینداروں کو آگاہی دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا-
اشتہار

;
نور پور تھل:گندم کی نئی قسم تیار نور پور تھل:گندم کی نئی قسم  تیار Reviewed by Khushab News on 3:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.