گائے چھت پر گھاس چررہی ہے یا؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کوئی بھی راہ گیر اس منظر کو دیکھ کر چونک سکتا ہے کہ کیایہ گائے گھر کی چھت پر چر رہی ہے ؟ برطانیہ کے علاقے ڈیوون کے 46 سالہ این ولسن کے ذہن میں بھی پہلا خیال یہی آیا تھا جب انہوں نے گھر کی چمنی کے ساتھ ہی ایک گائے دیکھی۔ پہلے تو انہوں نے اس انوکھے منظر کی تصویر لی لیکن جب غور سے دیکھا تو یہ نظر کا فریب تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک فاصلے سے انہیں گھر کی چھت پر یہ انوکھا منظر نظر آیا۔ خوش قسمتی یہ کہ اس وقت کیمرہ تھا، جلد از جلد تصاویر لیں اور اندازہ کیا کہ آخر یہ ہے کیا؟ معلوم ہوا کہ گھر کے عین پیچھے ایک ٹیلا ہے جس پر یہ گائے چررہی تھی ۔
اشتہار

;
گائے چھت پر گھاس چررہی ہے یا؟ گائے چھت پر گھاس چررہی ہے یا؟ Reviewed by Khushab News on 11:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.