ن لیگ کے متوقع چیئرمین جوہرآباد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد ملک اشرف اعوان سمیت 78افراد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج۔ گزشتہ روزخوشاب میں دو ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مابین ہونے والے تنازعہ کے باعث جس میں کئی گھنٹوں تک خوشاب میانوالی روڈ بند رہی اور گاڑی کی توڑ پھوڑ بھی کھی گئی تھی ۔ اس واقعہ کے بعد خوشاب پولیس نے سکائی ویز ٹرانسپورٹ کے محمدقدیرپدھڑارمحمدصابرمحمدممتازلاھورمحمداصغرپدھڑارگلشن شاہ پیل خالدمحمود5چک محمدسرفرازجیٹل بولہ عبدالرحمن موچی خوشاب،ملک اشرف اعوان منیجربندیال ٹرانسپورٹ،محمدافضال ساکن نوشہرہ،خاورحیات ،یاسرحیات ماچھی،زبیرجوڑاسجراکالونی جوہرآباد،شوکت جوھرآبادباسط جوھرآباد،محمداشرف ،مبشرجٹ60ایم بی علی محمدعدالت آحمدنوازقریشی اور60کس نامعلوم افراد کیخلاف زیر دفعات 128/15،149، 148، 341، 440، سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یادر رہے کہ اس واقعہ کے دوران مبینہ طور پر صوبائی وزیر ملک آصف بھا کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر بھی انہیں اس حوالے سے زبر دست تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، سوشل میڈیا پر پر تنقید کرنے والوں کا الزام ہے کہ صوبائی وزیر بندیال گروپ کی حمائت کرررہے ہیں جس کی وجہ سے خوشاب کے لوگ بہتر سفری سہولتوں سے مستفید ہونے سے محروم ہورہے ہیں۔ اور پولیس کو بھی اس حوالے سے مناسب کارروائی نہ کرنے پر شدیدعوامی غم و غصے اور دباو کا سامنا تھا
اشتہار

;
ن لیگ کے متوقع چیئرمین جوہرآباد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ ن لیگ کے متوقع چیئرمین جوہرآباد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ Reviewed by Khushab News on 3:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.