جاوید اعوان اور عذیر خان کی کارکردگی پرسوالیہ نشان؟؟؟


رپورٹ ، فرحان فاروق اعوان 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب نوشہرہ ،مین روڈ سمیت مین بازار اوردیگر قصبات کو جانے والی سڑکیں منتخب نمائندوں نے عرصہ دراز سے نظرا نداز کیا ہوا ہے ان سڑکوں کی بدحالی سے سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ وادی سون اور پورے ضلع میں مسلم لیگ ن کا اقتدار چلا آرہا ہے ارکان اسمبلی کو مسلسل تین تین بار کامیاب کرایا گیا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے ہمارے نمائندوں نے ہمیں نظر انداز کیا مذکورہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرہی ہیںمہر فدا حسین ،حاجی ربنوازنے کہا کہ انہی سڑکوں پر سفر کرکے ہم سے وعدے کرکے ووٹ لئے گئے مگر ابھی تک کسی نے پرواہ نہیں کی خوشاب کٹھہ پہاڑی روڈ کے پشتے نہ ہونے سے آئے روز حادثات ہورہے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ وادی سون کی مین سڑکوں سمیت دیگر قصبات کو جانے والی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے۔
اشتہار

;
جاوید اعوان اور عذیر خان کی کارکردگی پرسوالیہ نشان؟؟؟ جاوید اعوان اور عذیر خان کی کارکردگی پرسوالیہ نشان؟؟؟ Reviewed by Khushab News on 5:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.