وادی سون کی خبریں 29 مارچ




نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ن لیگ کے امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک مختار احمد اعوان نے کہا ہے کہ اسلام کبھی بھی بے گناہ اوعر بے قصور لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا اسلام میں تو حالت جنگ میں بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کرنے سے سختی سے منع کیا ہے یہ کاروائی کسی اسلام اور پاکستان دشمن کی ہی ہوسکتی ہے وہ نوشہرہ میں صحافیوںسے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے پنجاب کے دارالخلافہ میں دہشت گردی کی گھناﺅنی کاروائی کرنے والے دراصل انسان کے روپ میں درندے ہیں حکومت اور فوج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین کا سانس نہیں لے گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت پاکستان اور اس کے عوام کے ہی ہوگی۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گلشن اقبال پارک لاہور میں دہشتگردی کے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیںان خیالات کا اظہار انجمن
 طلباءاسلام خوشاب کے جوائنٹ سیکرٹری مدثر نعمان کھار ا نے مدینة النبی یونیورسٹی نوشہرہ میں اے ٹی آئی کی ہفتہ وار میٹنگ اور سانحہ لاہور کے شہداءکے ایصال ثواب کےلئے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرنے والے دہشتگرد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں گلشن اقبال پارک لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اس موقع پر چوہدری محمود،محمدعامر،ضیاءالحسن،فخر شہزاد،طارق عزیز،محمد زوہیب،محمد وسیم،محمد شہزاد کے علاوہ انجمن طلباءاسلام کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتاحکمران اگرملک وقوم کے صحیح معنوں میں ہمدرد ہیں تو پنجاب میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے فوج کو فری ہینڈ دے تاکہ پنجاب میں بھی دہشت گردوں کا قلع قمع ہوسکے سانحہ لاہور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار روحانی ومذہبی شخصیت ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان قادری چشتی نظامی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات پاکستان مشائخ کونسل نے سانحہ لاہور کی مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری غیور پاکستانی قوم آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی نظریں اب جنرل راحیل شریف پر لگی ہوئی ہیں پوری قوم کا مدعا ملک بھر بالخصوص پنجاب میں دہشت گردو تنظیموں ان کے کارندوں اور سیاسی صحافی لبادہ میں چھپے ہوئے ان کے سہولت کاروں اور ہمدردوں کے خلاف بے رحم آپریشن ہے ۔اب بھی اگر اس پر کام نہ کیا گیا تو انتہائی خطرناک نتائج کا سامنا قوم وملک کو کرنا پڑے گا۔
اشتہار

;
وادی سون کی خبریں 29 مارچ وادی سون کی خبریں 29 مارچ Reviewed by Khushab News on 6:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.