فراڈیوں نے پانچ ہزار لوگوں کو چُونا لگا دیا


نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے موضع جابہ پیل اور پدھراڑ میں نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے جعلی فارموں کی ہزاروں کی تعداد میں فروخت جاری ہے سادہ لوح دیہاتی اور باالخصوص بیوہ اور نادار خواتین فراڈیوں کے جھانسہ میں آکر لٹنے لگے ایک فارم دو سے تین سو روپوں میں بکنے لگا تفصیل کے مطابق مذکورہ قصبات میں ایک ڈاک خانے کا سابق ملازم صابر حسین اور ایک کمپیوٹر شاپ کے مالک کی ملی بھگت سے مذکورہ مواضعات میں پانچ ہزار سے زائدنام نہاد نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے فارم فروخت کئے گئے ہیں اور تینوں مواضعات کے ڈاک خانہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں رجسٹریاں خادم اعلی پنجاب کے نام ایک جعلی ایڈریس پر بھیجی جارہی ہیں اس سلسلہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی انچارج محمد آصف سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ نیشنل انکم سپورٹ پروگرام نام کی پنجاب حکومت کی کوئی ایسی مالی امداد کی سکیم نہیں ہے بلکہ بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملک بھر میں لاکھوں حقدار افراد ماہانہ پیکج سے مستفید ہورہے ہیں ملک محمد اصغر ،طارق محمود،ملک محمد اقبال جابہ اور مہر محمد فیاض نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ لٹیروں کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر مقدمات درج کئے جائیں اور متاثرین سے لوٹی ہوئی رقم واپس کرائی جائے۔
اشتہار

;
فراڈیوں نے پانچ ہزار لوگوں کو چُونا لگا دیا فراڈیوں نے پانچ ہزار لوگوں کو چُونا لگا دیا Reviewed by Khushab News on 7:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.