دار ارقم سکول جوہرآباد کی تقریب تقسیم انعامات



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کے پالیسی سازوں کی ذمہ داری ہے کہ تعلیمی اداروں میں جدید عصری تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم کے فروغ پر توجہ دیں تاکہ نسل نو کو اسلامی عقائد سے روشناس کرنے کیساتھ ساتھ اُنھیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔ فروغ تعلیم میں گورنمنٹ سیکٹر کیساتھ ساتھ نجی سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار دارِ ارقم سکول جوہرآباد میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ملک محمد وارث جسرہ ‘ سابق ایم پی اے کیپٹن ڈاکٹر محمد رفیق‘ سابق ای ڈی او تعلیم سید مظہر حسین شاہ اور ممتاز عالم دین مولانا اظہار الحسن سمیت معززین علاقہ اور سکول کے تدریسی سٹاف و طلباءکی بڑی تعداد موجود تھی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا والدین پر لازم ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر نسل نو کی بہتر انداز میں تربیت کی جائے تو اسی قوم سے ڈاکٹر عبدالقدیر جیسی شخصیات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر مانیٹرنگ سکول پنجاب رانا عبدالقیوم نے کہا کہ ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے نجی تعلیمی ادارے سرکاری تعلیمی اداروں کے شانہ بشانہ تدریسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے بہترین تعلیمی نتائج دینے والے ادارے ہمارا سرمایہ ہیں اور اُن کی ہر سطح پر سرپرستی کی جائے گی۔ اس موقع پر دارِ ارقم سکول جوہرآباد کے ڈائریکٹر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا کہ ہمارے کے طلباءو طالبات کو ضلعی و صوبائی سطح تک نمایاں کارکردگی دکھانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ دارِ ارقم سکول سسٹم میں جدید عصری علوم کیساتھ ساتھ طلباءکو اسلامی تعلیمات سے بھی روشناس کیا جاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانِ خصوصی لیاقت بلوچ ‘ ڈائریکٹر مانیٹرنگ سکول پنجاب رانا عبدالقیوم اور سکول کے ڈائریکٹر ملک تنظیر الحسن اعوان نے پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کیں۔
اشتہار

;
دار ارقم سکول جوہرآباد کی تقریب تقسیم انعامات دار ارقم سکول جوہرآباد کی تقریب تقسیم انعامات Reviewed by Khushab News on 8:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.