خصوصی افراد کو معاشرہ میں باعزت مقام دلانا ہوگا‘عبدالحمید سنبل



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ آفیسر (کوآرڈینیشن )خوشاب عبدالحمید سنبل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کومعاشرے کا اہم رکن بنانے کے لئے اس شعبہ میں خطیر رقم خرچ کر رہی ہے - اس لئے ہمیں خصوصی افراد پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے تاکہ ان کی صلاحتیں نکھر کر سامنے آئیں اوروہ خود کفیل بن کر اپنے خاندان اور ملک کی خدمت کر سکیں - ڈی او (سی ) عبدالحمید سنبل ڈی سی او آفس میں خصوصی افراد کے حوالے سے ان کے مسائل کو زیر بحث لانے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے - اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک ،ڈی او سپیشل ایجوکیشن سرگودہا زاہد مجید ،ڈی آئی او تابندہ امجد اور خصوصی افراد کی کٹیگری وائز بنائی گئی کمیٹی کے ممبران شامل تھے - اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں سرکاری سطح پر حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد کا مقرر کیا گیا کوٹہ پر کر لیا گیا ہے اور حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں یہ کام صاف اور شفاف طریقے سے انجام پزیر ہو ا ہے - انہوں نے بتایا حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپیشل افراد پر مشتمل جن میں تین کٹیگٹریز نابینا ،گونگے ،بہرے اور معذور افراد کی نمائیندگی کے لئے کمیٹی مقرر کی گئی ہے - اس کمیٹی کے ہر اجلاس میں ممبران کی سفارش اور ان کی نشاندہی پر خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے پر غور کیا جائیگا - ڈی او سپیشل ایجوکیشن زاہد مجید نے بتایا کہ خوشاب شہر میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے قیام کا سروے کر لیا گیا ہے ان کے مالی سال اے ڈی پی میں اس سنٹر کا قیام عمل میں آجائے گا - انہوں نے کہا کہ خوشاب کے آس پاس دیہی علاقوں میں خصوصی بچے جن کی عمریں دس سال تک ہوں ان کے اعدادوشمار اکھٹے کیئے جائیں تا کہ انہیں بھی تعلیم کے حصول کی جانب راغب کیا جائے اور انہیں نزدیکی سنٹروں میں داخلے کی سہولیات فراہم کی جائیں - انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد کے تمام تعلیمی اخراجات ،یونیفارم اور سفری خرچ حکومت برداشت کرتی ہے خصوصی بچوں کے والدین کو بھی اپنے خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کا درد ہونا چاہیئے - اجلاس میں نابینا ،معذوراور گونگے بہرے کے مسائل پربحث کی گئی اور سیکرٹری اجلاس نبیلہ ملک نے ان کے مطالبات پر غور کرنے اور انہیں حل کرنے کا وعدہ کیا -
اشتہار

;
خصوصی افراد کو معاشرہ میں باعزت مقام دلانا ہوگا‘عبدالحمید سنبل خصوصی افراد کو معاشرہ میں باعزت مقام دلانا ہوگا‘عبدالحمید سنبل Reviewed by Khushab News on 8:31:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.