پنجم ہشتم کا رزلٹ



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن پنجم اور ہشتم کے نتائج کا بروقت اعلان کرنے میں ناکام۔کے باعث صوبہ بھر کے ہزاروں طلباء، اساتذہ اور والدین شدید ذہنی کوفت کا شکار ہورہے ہیں پیک کی جانب سے 2016کے نتائج کا اعلان 31مارچ کو کیا جانا تھا اور پیک ویب سائٹ پر رزلٹ کےلیے ایک لنک بھی دیا گیا ہے لیکن جب اس لنک کو کھولا جاتا ہے تو پھر یہ لکھا ہوتا ہے کہ پیک کے 2016کے پنجم و ہشتم کے نتائج کا اعلان 31مارچ کو کیا جائے گا لیکن تاحال نتائج کا کوئی پتہ نہیں اور اس بارے مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاید دن دو بجے یا شام چار بجے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی اس نااہلی پر عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا ڈھنڈورا پیٹنے والے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اس کا نوٹس لیں سیکرٹری ایجوکیشن سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ -
اشتہار

;
پنجم ہشتم کا رزلٹ پنجم ہشتم کا رزلٹ Reviewed by Khushab News on 10:59:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.