بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام پریشان



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موسم گرما کی آمد سے پہلے ہی ضلع خوشاب میں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ عروج پر، کاروبار زندگی بری طرح متاثر، شہری پریشان حال، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے ضلع بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔خوشاب ،جوہرآبادسمیت ضلع بھر میںبدترین طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسہ شروع ہو گیا ہے اور واپڈا حکام اس بارے کوئی بھی واضح جواز پیش کرنے سے قاصر ہیں ۔ مختلف عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو گرمیاں شروع بھی نہیں ہوئیں تو پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے گرمیوں میں کیا ہو گا۔ خوشاب نیوز کو کی گئی فون کالزپر بعض گھریلو خواتین کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکار اپنی من مانیوں سے عوام کو ستا رہے ہیں اور اپنی مرضی سے جب چاہیں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش کردیتے ہیں جس کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں۔جبکہ طلباو کاروباری افرادکا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول عوام تک نہیں پہنچایا جارہا۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے عوام کو بجلی کی بندش کے شیڈول سے آگاہ کیا جائے تاکہ عوام اپنے معمولات اسکے مطابق سرانجام دے سکیں اور بے یقینی و پریشانی کی کیفیت میں کچھ تو کمی ہو۔اس کے برعکس واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ کسی خرابی کی صورت میںمرمت کی وجہ سے بجلی کی بندش کی جاتی ہے۔شہریوں نے حکومت اور واپڈا حکام سے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خوشاب میں بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ۔
اشتہار

;
بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام پریشان بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام پریشان Reviewed by Khushab News on 1:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.