خواتین پر تشدد کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے، رخصانہ صادق






مٹھہ ٹوانہ(نامہ نگار)شیراین جی اوکے زیرِ اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ منیجر بہتر اور محفوظ مستقبل برائے خواتین (BSFW)میڈم رخسانہ صادق نے کہا کہ خواتین پر تشدد کا خاتمہ کرتے ہوئے ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے کیونکہ کہ کسی بھی ملک کی معاشرتی اور معاشی ترقی میں خواتین کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے خواتین اپنی اعلیٰ سوچ اور شعور کی بدولت اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر گے بڑھ رہی ہیں تاکہ با اختیار خواتین کی بدولت معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے ،ہمارے ملک کی خواتین خوصلے اور مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیںمگر ابھی بھی معاشرتی سطح پر سوچ اور رویے بدلنے ہونگے اور خواتین کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے ہمت کرنی ہو گی صرف قوانین کی موجودگی اہمیت نہیں رکھتی ،انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کے لیے عورتوں کا اہم کردار ہے۔ جدید دور میں عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ حقوق دے کر انسانی زندگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن عورتوں کے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ایک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے اوران عورتوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے جنہوں نے 1907میں خواتین کے حقوق کے لیے تکلیفیں اٹھائیں۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ عورتوں کو اعلیٰ تعلیم سے روشناس کروایا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈم سادیہ فیروز منیجر وومین کرائسس سنٹر نے کہا کہ آج درسگاہوں میں تعلیمی حصول میں خواتین سب سے آگے اور نمایاں ہیں اور لڑکوں کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں مگر عملی زندگی میں انہیں ابھی بھی بہت سے مسائل کا سامنہ ہے عورتوں کے لئے ہر شعبہ زندگی میں ساز گار ماحول بنایا جائے تشدد کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں خواتین کے عالمی دن پر اس خطے کے مظلوم عورتوں کے لئے آواز بلند رکھنے کا عزم رکھتے ہیں اس کے لئے تعلیم کے اعلیٰ مواقع فراہم کرنے کی مہم تیز کی جائے گی
اشتہار

;
خواتین پر تشدد کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے، رخصانہ صادق خواتین پر تشدد کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے، رخصانہ صادق Reviewed by Khushab News on 9:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.