بعض شادی ہالوں کی جانب سے قیمتوں میں اچانک کمی عوام حیران پریشان





اشتہار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) حکومت کی ہدائت پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، سرگودھا سمیت بڑے شہروں میں انتہائی سخت اقدامات کے باعث مردہ مرغیوں کے گوشت کے استعمال کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں ۔ پولٹری سے وابستہ ذرائع نے بتا یا کہ برائلر کے فارمز پر مرغیوں کا مرجانا عام سی بات ہے۔ذرائع کے مطابق پولٹری کی صنعت میں مردہ مرغیوں کے لیے ٹھنڈی مرغی کا کوڈ استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف وجوہات کی بنا پر فارموں میں مرجانے جانے والی مرغیوں تلف کرنے کرنے کی بجائے کوڑیوں کے بھاﺅ بیچ دیا جاتا ہے جو کہ عموما پکوان سنٹروں اور شادی ہال والے خرید لیتے ہیں کیونکہ یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کے کیا کھانا بنانا ہوتا ہے اور سستے داموں خریدی گئی مردہ مرغیوں کا گوشت عام گوشت میں مکس کرکے آسانی سے استعمال کردیا جاتا ہے اسکے علاوہ چکن شوارما، پیزا اور برگر شاپس بھی ٹھنڈی مرغی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ دیگر لوزامات کے ساتھ کھانے والے کو اسکا پتہ نہیں چلتا اور یہ لوگ ایسی خریدے گئے چکن کو فریز کرلیتے ہیں جو کئی دنوں تک استعمال ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چکن شاپس پراسکی فروخت مشکل ہے کیونکہ مرغی عام طور پر گاہکوں کے سامنے ذبح کی جاتی ہیں جبکہ شہر کے ہوٹلوں پر بھی چو نکہ زیادہ کھپت نہیں ہوتی لہذا استعمال کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ دوسری طرف ضلع خوشاب میںپچھلے دنوں بعض ریسٹورنٹس اور میرج ہال والوں کی جانب سے اچانک قیمتوں میں نمایاں کمی کے اعلانات نے عوامی و سماجی حلقوں میں شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی ہالوں اور پکوان سنٹروں کی کڑی نگرانی رکھی جائے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سرگودھا میں بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں پکڑی گئی تھیں اور کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں تھیں وہاں گزشتہ کئی روز سے پولٹری ایسو سی ایشن سے وابستہ بعض افراد نے ہڑتال بھی کررکھی ہے
;
بعض شادی ہالوں کی جانب سے قیمتوں میں اچانک کمی عوام حیران پریشان بعض شادی ہالوں کی جانب سے قیمتوں میں اچانک کمی عوام حیران پریشان Reviewed by Khushab News on 3:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.