دو سبزی فروشوں کیخلاف مقدمہ درج


خوشاب نیوزڈاٹ کام)پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قاضی محمد آصف کی رپورٹ پر جوہرآبادکے دو سبزی فروشوں محمد اسد بھٹی اور محمد بلال بھٹی کے خلاف مضر صحت ادرک فروخت کرنے کے الزام میں پیور فوڈ آردیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چند روز قبل اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ نے جوہرآباد میں معائنہ کے دوران مضر صحت ادرک کو قبضہ میں لے کر تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا تھاجس کی رپورٹ کی روشنی میں دونوں دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
اشتہار

;
دو سبزی فروشوں کیخلاف مقدمہ درج دو سبزی فروشوں کیخلاف مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 10:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.