نورپورتھل ہسپتال کا تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کیا جائے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ترقیاتی فنڈز قوم کی امانت ، درست استعمال یقینی بنا نا ہو گا ، ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمٰن ڈی سی او انہوںنے گزشتہ روز سول ہسپتال نور پور تھل میں تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال سمیت تحصیل میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ ضیاءالرحمان نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی فنڈز قوم کی امانت ہو تے ہیں ان کا درست استعمال یقینی بنا نا ہو گا۔ افسران ما نیٹرنگ کا عمل بہتر بنائیں۔ اگر ٹھیکیدار کی طرف سے ناقص میٹریل کے استعمال کی شکا یت سامنے آئے تو فوری طور پر رپورٹ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہو لیات فراہم کرنے کے لئے بھاری فنڈز خرچ کررہی ہے۔ ایم ایس امیر عمر نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔

اشتہار

;
نورپورتھل ہسپتال کا تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کیا جائے نورپورتھل ہسپتال کا تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کیا جائے Reviewed by Khushab News on 8:37:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.