اساتذہ کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر کی جائے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ تعلیم کی ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈی او سی عبدالحمید سنبل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی ایم او نادیہ شفیق کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سی عبدالحمید سنبل نے کہا کہ نو نہالانِ قوم کو تحفظ فراہم کرنا اور اُنھیں حصولِ تعلیم میں حائل مشکلات کو دور کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں مسنگ سہولیات مہیا کی جائیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات تدریسی سٹاف کو بروقت حاضری کا پابند بنایا جائے اور صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔اُنھوں نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ یومیہ سطح پر تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی حاضری کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

اشتہار

;
اساتذہ کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اساتذہ کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر کی جائے Reviewed by Khushab News on 6:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.