ضلع خوشاب میں پٹوار کلچر کا خاتمہ ہو گیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیرجنگلات ملک محمد آصف بھاءنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عوام کی قیمتی اراضی کوجدید ترین طریقہ سے انتہائی شفافیت کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ کر کے ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا ہے - جس سے پٹوار کلچر کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کرپشن کا خاتمہ ہو گیا ہے - اب پنجاب کی 143 تحصیلوں میں قائم اراضی ریکارڈ کمپیوٹرازڈ سنٹرز سے عزت اور وقار کے ساتھ ہر مالک زمین کی ملکیت کا ریکارڈ جائداد کی خریدو فروخت اورانتقالات شفاف طریقے سے ہو ں گے -صوبائی وزیر تحصیل آفس خوشاب میں اراضی ریکارڈ کمپیوٹرازڈ سنٹر کی افتتاحی تقریب میںان خیالات کا اظہار کر رہے تھے - افتتاحی تقریب میں وفاقی چیئرمین قائمہ کمیٹی و ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،ڈی سی او ضیاءالرحمن ،تحصیلدار ،ریونیو آفسیرز اور دیگر افسران موجود تھے - صوبائی وزیر نے کہاکہ عوام کے مطالبہ پر تحصیل آفس کی نئی بلڈنگ خوشاب میں ہی بنائی جائیگی تاکہ عوام کی رسائی کو آسان بنایا جائے - وفائی چیئرمین قائمہ کمیٹی و ایم این اے ملک شاکر بشیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جب عوامی خدمت کا بیڑہ اُٹھایا تو اُنہوں نے نئے ولولے اور عزم کے ساتھ اراضی سے متعلقہ ریکارڈ کو کمپیوٹزڈ کرانے کے لئے پہاڑ وں جیسی مشکلات کا سامنا کیا - لہذا آج ہم کہہ سکتے ہیںکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو کرپشن اور بدیانتی پر مبنی ایک گھناﺅ نے نظام سے نجات دلادی -افتتاحی تقریب میں ڈی سی او خوشاب ضیاالرحمن نے صوبائی وزیر کو لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے ضمن میں تفصیل سے بریف کیا -اُنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ قدم قابل تحسین اور انقلابی فیصلہ ہے - اس سے قبل کسی غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہ ہوتا تھا-اب نئے اورجدید طریقہ کار سے عوام کو اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے سے خدمات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کوخراج تحسین پیش کیا اور عوام کو اس نئے سسٹم کے آغاز کی مبارکباد بھی دی - افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ اس نئے نظام کے تحت گڈگوریننس کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں - جس کے تحت ہر مالک اراضی کو 30 منٹ سے کم مفت میں فردات کا اجراءہو گا - انتقالات و تصدیق کا عمل 50 منٹس میں مکمل ہو گا - اراضی ریکارڈ سنٹرز ہائے پر قطار بندی قائم کر کے وی آ ئی پی کلچر کاخاتمہ کرویا گیاہے - شکایت کے سلسلے میں فری کال سنٹر کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے - خواتین اور بزرگوں کے لئے علیحدہ کاﺅنٹر کا انتظام کیا گیا ہے - افتتاحی تقریب میں مزید بتایا گیا کہ اربن مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے الگ پراجیکٹ کا کام امسال 30 جون سے شروع ہوگا - قبل ازیں صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاءنے ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور ڈی سی او ضیاءالرحمن نے اراضی ریکارڈکمپیوٹرائزیشن سنٹر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور اس کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگیں اور بعد ازاں کمپیوٹرائزیشن کے عمل کا معائینہ بھی کیا -
اشتہار

;
ضلع خوشاب میں پٹوار کلچر کا خاتمہ ہو گیا ضلع خوشاب میں پٹوار کلچر کا خاتمہ ہو گیا Reviewed by Khushab News on 10:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.