پنجم ہشتم کمزور نتائج پر اساتذہ کیخلاف کارروائی کی گائیڈ لائن جاری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج آنے کے بعد ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کے سربراہوں کو ہٹانے اور ان کی ترقیاں روکنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکام نے فوری کارروائی کیلئے ضلعی افسروں کو گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔چالیس فیصد سے کم رزلٹ دینے والے سکولوں کے سربراہوں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا کر دوسرے سکولوں میں تبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور انہیں آئندہ کسی بھی سکول میں سربراہ نہ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کے سربراہوں کو آئندہ تین سال تک کسی بھی سکول میں ہیڈ ماسٹر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نیز ان کی ترقیاں بھی روک لی جائینگی جس کا مقصد معیار تعلیم اور سکولوں کے سربراہوں کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانا ہے۔ آئندہ مرحلے میں پنجم اور ہشتم کی کلاسز کو پڑھانے والے اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے
اشتہار

;
پنجم ہشتم کمزور نتائج پر اساتذہ کیخلاف کارروائی کی گائیڈ لائن جاری پنجم ہشتم کمزور نتائج پر اساتذہ کیخلاف کارروائی کی گائیڈ لائن جاری Reviewed by Khushab News on 5:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.