حکومتی شخصیت کی سخت ہدائت، ٹرانسپورٹ تنازع کا ڈراپ سین

Asif Bha
صوبائی وزیر ملک آصفبھا، ملک وارث کلو، ملک جاوید اعوان اور ملک شاکر بشیر اعوان سکائی ویز کے افتتاح کے موقع پر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کی اہم حکومتی شخصیت کی سخت ہدائت کے بعد دو ٹرانسپورٹ کمپینوں میں روٹ کے حوالے پیدا ہونے ولے سنگین تنازعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا، رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان واراکین پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان، ملک کرم الہی بندیال اور ملک وارث کلو نے آج ہونے والے اہم اکٹھ میں دونوں ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں مصالحت کرادی جس کے فوری بعد صوبائی وزیر ملک آصف بھاء، ملک شاکر بشیر اعوان اور کرم الہی بندیال نے گزشتہ دنوں روکی گئی سکائی ویز سروسز کا با قا عدہ افتتاح کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ٹرانسپورٹ گروپ کو صوبائی وزیر ملک آصف بھاءکی حمائت حاصل ہے اور دوسرے گروپ( سکائی ویز) کو رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی حمائت حاصل ہے ۔ یاد رہے کہ چند دن قبل سکائی ویز کی جانب سے راولپنڈی کے لیے سروس شروع کرنے پر خوشاب میں غوثیہ ٹریولز نے انکی گاڑی کو روک لیا تھا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک خوشاب میانوالی روڈ بند رہی اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی ۔ موقع پر تو پولیس خاموش تماشائی سے زیادہ کردار ادا نہ کرسکی تھی لیکن بعد ازاں پنجاب کی ایک اہم شخصیت ( جس کے بارے میں غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کے سکائی ویز کے ساتھ اس شخصیت کے کاروباری تعلقات ہیں) کے حکم پرخوشاب پولیس نے دونوں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے اٹھارہ نامز اور 60کس نامعلوم افراد کیخلاف زیر دفعات 128/15،149، 148، 341، 440، سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور بعد ازاں دونوں گروپوں کے آٹھ افرادجن میں ایک گروپ( غوثیہ ٹریولز جس کو مبینہ طور پر ملک آصف بھا کی حمائت ہے) کے ملک اشرف اعوان،خاور حیات،افضال، زبیر جبکہ دوسرے گروپ( سکائی ویز) کے محمد قدیرآف پدھراڑ،محمدممتاز،محمد اصغرآف پدھراڑ اور ممتاز کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لیا تھااور بعد ازاںآج ( ہفتہ کو) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار آٹھوں ملزموں کو آٹھ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے مقدمہ میں نامزد اور گرفتار بعض ملزمان رکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان کے قریبی رشتہ دار ہیں ، اور ملزم ملک اشرف اعوان رکن پنجاب اسمبلی ملک کرم الہی بندیال کے قریبی رشتہ دار ملک فاروق بندیال کی ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر ہیں جبکہ غوثیہ ٹریولز کے ساتھ بھی انکی مبینہ طور پر حصہ داری ہے اسکے علاوہ صوبائی وزیر ملک آصف بھا کے بھی قریبی ساتھیوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔
اشتہار

;
حکومتی شخصیت کی سخت ہدائت، ٹرانسپورٹ تنازع کا ڈراپ سین حکومتی شخصیت کی سخت ہدائت، ٹرانسپورٹ تنازع کا ڈراپ سین Reviewed by Khushab News on 8:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.