وادی سون سے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع؟



نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی وادی سون کی خوبصورت جھیلوں سے مہمان آبی پرندوں مرغابی اور کونج نے واپسی کا سفر شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے وادی سون کی چاروں جھیلوں کھبکی،جاہلر،اوچھالی اور احمد آباد میں ویرانی نظر آنے لگی ہے موسم سرما میں روس اور سائیبریا سے نایاب قسم کی سفید سر والی مرغابیاں اور نیل کونجیں بڑی تعداد میں وادی سون کا رخ کرتی ہیں جنہیں دیکھنے کےلئے پنجاب بھر سے لوگ وادی سون میں آتے ہیں اب موسم گرما شروع ہوتے ہی مہمان پرندوں نے واپسی کی اڑان بھر لی ہے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ غیر قانونی طور پر وادی سون میںمہمان پرندوں کا شکاری یہاں آکر شکار کرتے ہیں جس کی وجہ سے روز بروز آبی پرندوں کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے متذکرہ جھیلوں کو سوڈھی (جیوالی) گیم سنگچری کی طرز پر شکار بند کرنے کا علاقہ قرار دیا جائے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک عزیر محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کامیاب پالیسوں کی بدولت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن کردیا ہے حکومت نے ملک کو معاشی اور اقتصادی ترقی سے جدید خطوط پر مزین کردیا ہے معاشی اہداف میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد ملک سے مسائل ختم ہورہے ہیں اور ملک ترقی کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوم خوشحال ہورہی ہے لیکن دشمن وطن عزیز کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں پاک فوج اور حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے کوشاں ہیں ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حضرت ابو بکر صدیق ؓ حقیقی معنوں میں محب رسول ﷺو محب اہلبیتؑ تھے ان جیسا محب اہلبیت ؑپھر دنیا میں پیدا نہ ہوگا ان خیالات کا اظہار روحانی ومذہبی شخصیت ابو الحامد پیرمحمدامیرسلطان قادری چشتی نظامی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات پاکستان مشائخ کونسل نے جامع مسجد غوثیہ اوگالی شریف میں منعقدہ تقریب بسلسلہ یوم صدیق اکبر ؓ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف مقرر مولانا قاری نورالدین سیالوی نے بھی خطاب کیا ابو الحامد پیرآف اوگالی شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصحاب رسول ؓ کی تعلیمات ہمیں خوف خدا عشق رسول اور اہلبیت کی مو ¿دت کا درس دیتی ہیں اور انسانیت کی بھلائی بھی ان تین اصولوں میں مضمر ہے۔تقریب کے آخر میں صوفی اللہ بخش گولڑوی نے صلوة وسلام کا نذرانہ پیش کیا اور شرکاءکو لنگر پیش کیا گیا۔

اشتہار

;
وادی سون سے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع؟ وادی سون سے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع؟ Reviewed by Khushab News on 8:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.