انجمن تاجران نے عوام کو لوٹنے کےلیے پولیس کا سہارا لے لیا



مٹھہ ٹوانہ سے نامہ نگار کی رپورٹ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ میں لگنے والا سستا بازار مقامی پولیس نے انجمن تاجران کے پریشر میں آ کرسیکورٹی کے بہانہ بنا کر زبر دستی بند کروا دیا تفصیلات کے مطابق مٹھہ ٹوانہ میں کافی عرصے سے سستا بازار لگایا جا رہا تھاجس میں خریداروں خصوصا ًخواتین کا بہت زیادہ رش ہوتا تھا اور خواتین ہفتہ بھر کی خریداری اتوار بازار سے کر لیتی تھیں جس سے مین بازار کے تاجر کافی پریشان تھے جس سے انجمن تاجران کافی عرصے سے سستا بازارکے خلاف سازشوں میں مصروف تھے انجمن تاجران نے سستا بازارکے مقابلے میں اپنا علیحدہ بازار لگایا مگر ان کے ریٹس زیادہ ہونے اور غیرمعیاری اشیاءکی وجہ سے ان کو پزیرائی نہ مل سکی گزشتہ دنوں انجمن تاجران کا ایک وفد ایس ایچ او سے ملا اور انہیں ناقص سیکورٹی کی طرف نشان دہی کی اور سیاسی طور پر پریشر ڈلوایا جس کا بہانہ بنا کر آج لگنے والا سستا بازار پولیس نے زبردستی بند کروا دیا اس پر احتجاج کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ انجمن تاجران سستا بازار کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے اپنے دکانداروں کو ناجائز منافع خوری سے روکے اور ریٹس کو کنٹرول کرے تو ان کے کاروبار میں خود بخود اضافہ ہو جائے گا اور گاہکوں کا رجحان بازار کی طرف ہو جائے گایوں سینکڑوں دکانداروں کو بے روزگار کر دینا کہاں کا انصاف ہے سستا بازارکے اآرگنائزرمحمد محسن رضانے کہا کہ تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے۔نیک نیتی اور دیانتداری سے کیا جانے والا کوئی بھی کاروبار نا صرف منافع بخش ہوتا ہے بلکہ کاروبار میں بھی ترقی کا باعث بنتا ہے اور اس میں برکت بھی زیادہ ہوتی ہے ، ہم چند روپے لے کر زیادہ مقدار میں چیزیں بیچنے کے اصول پر کاروبار کرتے ہیںجبکہ بازا ر والے ایک ہی آئٹم پر سینکڑوں روپیہ کمانا چاہتے ہیں جس سے ان کے کاروبار اور سیل میں کمی آئی ہے ایک دکاندار وقاص نے بتایاکہ ہم جو چیز سو روپے میں بیچتے ہیں وہی بازار میں چار سے پانچ سو روپے میں دستیاب ہے ہم سو روپے کے ساتھ دس روپے کماتے ہیںجبکہ بازار والے کئی گنا منافع لینے کے عادی ہو چکے ہیںانہیں اپنی نا جائز منافع خوری کی عادت ترک کرنا ہو گی ہمیں بے روزگار کرنا کہاں کا انصاف ہے ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ خان امیر نے اپنے موقف میں کہا کہ سستا بازار والے اگر ڈی سی او سے اجازت لے لیں تو ہمیں کیا اعتراض ہے ہم کسی کا کاروبار بند کرنے کے حق میں نہ ہیں ہر کسی کو حق ہے کہ وہ محنت مزدوری سے رزق حلال کی تلاش کرے
اشتہار

;
انجمن تاجران نے عوام کو لوٹنے کےلیے پولیس کا سہارا لے لیا انجمن تاجران نے عوام کو لوٹنے کےلیے پولیس کا سہارا لے لیا Reviewed by Khushab News on 6:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.