عمران خان اور آف شور کمپنیاں


 

شوکت خانم کے فنڈز کا پیسہ بھی آف شور کمپنیوں میں انوسٹ کیا گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) آپ کو یہ سن کر یقینا" حیرت ہوگی کہ "پاناما لیکس" کی رپورٹ پر آف شور کمپنیوں میں سیاستدانوں کا پیسہ لگانے پر شور مچانے والی تحریک انصاف خود وہ بھی شوکت خانم فنڈ کا پیسہ آف شور کمپنی میں انوسٹ کر چکی ہے۔ ذرا اگست 2012 کے اخبارات نکالئے جس میں چیختی چنگاڑتی خبریں موجود ہیں کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور کی سالانہ آڈٹ رپورٹز برائے مالی امور 2009 اور 2010 کے مطابق ہسپتال میں مفت علاج کرنے کے نام پر ہر سال چندہ ، زکوۃ ، خیرات وغیرہ کی مد میں اکٹھے ہونے والے پیسے سمندر پار آف شور کمپنی " سنی بار انٹرنیشنل لیمیٹیڈ" میں لگائے گئے جو کہ برطانیہ کے گمنام جزیروں پر واقع ہے۔ لگ بھگ 21 کروڑ کی رقم عمران خان کے قریبی ساتھی امتیاز ایچ حیدری کے ذریعے سنی بار انٹرنیشنل لیمیٹیڈ کو دی گئی جس نے 21 کروڑ کے عوض "شوگر لینڈ لیمیٹیڈ" کے نام سے جائیداد خریدی جس کی مالیت خود شوکت خانم کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق 9 کروڑ ظاہر کی گئی۔ انہی رپورٹس میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ چار دیگر بین الاقوامی اداروں کو ساڑھے چار ملین امریکی ڈالرز بھی اسی غرض سے دئیے گئے۔صدقہ و فطرانہ کے ذریعے اکٹھی کی گئی ساڑھے چار ارب روپے کی رقم سے آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری کی گئی جس میں نقصان ہوا اور ساری رقم ڈوب گئی ۔ میڈیا میں یہ خبر آتے ہی عمران خان نے آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری کا انکار کرنے کی بجائے وضاحتی بیان جاری کیا کہ انڈومنٹ فنڈ کی رقم ہوتی ہی سرمایہ کاری کے لئے ہے اور انوسٹ کیا گیا 30 لاکھ ڈالر گارنٹی شدہ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ بورڈ میں وہ خود شامل نہیں ہیں- سوال یہ ہے کہ یہ رقم کس کی تھی اور کس ذریعے  سنی بار انٹرنیشنل کو بیرون ملک بھیجی گئی؟؟؟2012 کی کچھ اخباری کٹنگز بھی نیچے ملاحظہ کی جاسکتی ہیں-

اشتہار

;
عمران خان اور آف شور کمپنیاں عمران خان اور آف شور کمپنیاں Reviewed by Khushab News on 11:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.