بین الاقوامی خطرناک گروہ کے تین ارکان گرفتار

dpo khushab

بیرون ملک منشیات سمگل کرنیوالے ملزمان پولیس حراست میں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنیوالے گروہ کے تین ارکان گرفتار کرلیے ۔ ڈی پی او خوشاب نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ کافی عرصہ سے مختلف ایرپورٹس پر ایسے ملزمان گرفتار ہو رہے تھے جو ہیروئن سے بھرے کیپسول کھاکر بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کے دھندے سے وابستہ تھے اور ان میں سے بیشتر ملزمان کا تعلق ضلع خوشاب سے تھا۔ اس وجہ سے ضلع کا نام عالمی سطح پر بدنام ہورہا تھا لہذا ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے منشیات فروشی کے بین الاقوامی گروہ سے رکھنے والے تین ملزمان حافظ ممتاز ساکن نسیم کالونی جوہرآباد، ممتاز علی ساکن تلوکرعلی حسن ساکن جلال پور کو گرفتار کرلیا ۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس گروہ میں پچاس سے ساٹھ دیگر افراد بھی شامل ہیں اور ان میں سے بیشتر کا تعلق مٹھہ ٹوانہ کے گردونواح سے ہے اور جلد ہی مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اشتہار

;
بین الاقوامی خطرناک گروہ کے تین ارکان گرفتار بین الاقوامی خطرناک گروہ کے تین ارکان گرفتار Reviewed by Khushab News on 6:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.