ڈینگی بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ای ڈی او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر خضر محمود قاضی نے کہاہے کہ ڈینگی ایک قابل علاج مرض ہے جو ایک خاص مچھر ایڈیز ایجپٹائی کے کاٹنے سے پھیلتا ہے - انہوں نے کہا کہ اس سال ڈینگی ابھی تک کنڑول میں ہے تا ہم حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی مچھروں کی افزائش ممکن ہے اسی لیے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میںآج صوبہ بھر میںڈینگی سے تدارک کی آگا ہی کے لئے ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے ڈاکٹر خضر محمود قاضی محکمہ ہیلتھ کمپلیکس میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے سیمینار مین ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر راﺅ گلزار ،ایل ایچ ڈبلیو ،ایل ایچ ویز سنٹری انسپکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف وغیرہ شامل تھا -سیمینار میں ڈاکٹر راﺅ گلزار اور ادیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے مشن کے مطابق ڈینگی سے ہر ممکن چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ضلع بھر میں تمام دستیاب وسائل کو استعمال کیا جائیگا اور حفاظتی تدابیرا ختیار کرنے کے لئے ضلع کے گلی گلی کوچہ اور گھر گھر جا کر محکمہ ہیلتھ کا سٹاف آگا ہی دے گا - قبل ازیں ڈینگی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ای ڈی او ہیلتھ آفس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تک ایک واک بھی نگالی گئی جس کی قیادت ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خضر محمود قاضی نے کی - واک کے شرکاءکو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے -
اشتہار

;
ڈینگی بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ ڈینگی بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ Reviewed by Khushab News on 5:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.