اینٹی ڈینگی واک


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محکمہ بہبودآبادی خوشاب کے زیر اہتما م اینٹی ڈینگی ڈے کے حوالے سے ایک واک کا اہتما م کیا گیا - واک جوہرآباد کے مین بازار کالج چوک سے شروع ہو کر سرور شہیدلائبریری چوک پر اختتام پزیر ہوئی واک میں ڈی او پاپولیشن ویلفیئر نصیر احمد کر بلائی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خضر محمود قاضی ،ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک محکمہ بہبود آبادی کے دیگر افسران ،عملہ سکول اور کالج کی طالب علموں نے شرکت کی - ڈی او پاپولیشن ویلفیئر نصیر احمد کر بلائی نے واک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی ڈینگی کے تدارک کےلئے موثرکردار ادا کر رہا ہے - انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبودآبادی اور اس کے تمام ذیلی دفاتر ،فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز وغیرہ میں صفائی ستھرائی کا اہتمام کر وایا گیا اور آج ڈینگی کے خاتمہ کے تدارک اور عام آگاہی کے لئے واک نکالی گئی ہے -ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خضر محمود اور ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاﺅ کی تمام حفاظتی تدابیر اختیار کر کے اس مرض سے بچاجا سکتا ہے - انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہمارے ضلع میں آج تک کوئی ڈینگی کا مرض ثابت نہیں ہوا اور یہ سب کچھ تمام محکموں کی اچھی کو آرڈینیشن ،محنت ،دلچسپی اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے - انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل ہم سب کی ذمہ داری ہے- اس لئے واک کے شرکاءسے اپیل ہے کہ وہ اپنے خاندان ،بچوں ،علاقہ اور لوگوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے یہ پیغام اپنی اپنی سطح پر لوگوں کے گھروں تک ضرور پہنچائیں -واک کے اختتام پر محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے -
اشتہار

;
اینٹی ڈینگی واک اینٹی ڈینگی واک Reviewed by Khushab News on 7:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.