ٹرانسپورٹر تنازعہ ایک گروپ کے ملزمان کی ضمانت


khushab city

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے تھانہ خوشاب کے دہشت گردی کے ایک مقدمہ میں ملوث چارملزمان قدیر اعوان، ک اصغراعوان،ملک ممتازاورملک صابرکی ضمانت منظورکرلی جبکہ اسی مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمزن ملک اشرف اعوان و غیرہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لئے گیارہ اپریل کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔یاد رہے کے متذکرہ مقدمہ گزشتہ ماہ ٹرانسپورٹرز کے دو گروپوں کے درمیان روٹ کے تنازعہ پر ہونیوالے تصادم کے بعد درج کیا گیا تھا۔ یہاں امر قابل ذکرہے کہ جن ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے انکا تعلق سکائی ویز گروپ سے بتایا جاتا ہے ۔اور انہوں نے ضمانت کے لیے پہلے درخواست دائر کی تھی جس کی آج سماعت ہوئی جبکہ دوسرے گروپ کے ملزمان کی جانب سے بعد میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت گیارہ اپریل کو ہوگی

 اسی بارے مزید

ن لیگ کے متوقع چیئرمین جوہرآباد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ

ٹرانسپورٹرز تنازعہ صلح کے لیے اراکین اسمبلی کوشاں

حکومتی شخصیت کی سخت ہدائت، ٹرانسپورٹ تنازع کا ڈراپ سین

اشتہار

;
ٹرانسپورٹر تنازعہ ایک گروپ کے ملزمان کی ضمانت ٹرانسپورٹر تنازعہ ایک گروپ کے ملزمان کی ضمانت Reviewed by Khushab News on 8:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.