مشہور کالج کیخلاف بڑی کارروائی

khushab police
ڈی پی اوخوشاب فیصل گلزار ایچ ای سی کالج کی سیکورٹی کے جائزے کے دوران

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن اور ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے ضلع خوشاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے ایگریکلچر یونیورسٹی خوشاب ‘ سٹی سکول کیمپس جوہرآباد ‘ دارِ ارقم سول لائن جوہرآباد ‘ ایجوکیٹر سکول سول لائن جوہرآباد اور انٹرنیشنل کالج جوہرآباد سمیت دیگر تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا اور ناقص و نامکمل سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے ہیرٹیج انٹرنیشنل کالج جوہرآباد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے کہا تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ طلباء و طالبات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سیکورٹی انتظامات کو بہتر اور موثر بنانے پر توجہ دیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے باقاعدہ ایس او پی جاری کر دیا گیا ہے جس پر سو فیصد عملدرآمد ضروری ہے۔یاد رہے کہ سیکورٹی کے نامناسب انتظامات کی بنا پر قبل ازیں کپس اور دی نالج سکول کی انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
اشتہار

;
مشہور کالج کیخلاف بڑی کارروائی مشہور کالج کیخلاف بڑی کارروائی Reviewed by Khushab News on 6:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.